ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 27, 2024 10:41 AM

printer

ناسا کی خلاباز سنیتا وِلیمس اوربوچ وِلمور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن آئی ایس ایس پر پھنس گئے ہیں

NASA کی خلاباز سنیتا وِلیمس اورButch Wilmore بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ISS پر پھنس گئے ہیں، کیونکہ وہ خلائی گاڑی، جس میں اُنھیں واپس آنا تھا، اُسے راستے میں Helium سسٹم کے ایک چھوٹے سے لیک کا سامنا ہے۔ انجینئرس، بوئنگ اسٹار لائنر خلائی گاڑی کی مرمت جاری رکھے ہوئے ہیں، جو انھیں زمین پر واپس لائے گا۔ مدار میں گھومنے والی خلائی لیبارٹری میں بنیادی طور پر 8 دن گزارنے کیلئے خلاباز سنیتا وِلیمس اور Butch Wilmore  گزشتہ 6 جون کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچے تھے۔ 20 دن بعد NASA اور بوئنگ کی قیادت ابھی بھی Starliner Crew Flight Test خلائی گاڑی کو زمین پر واپس لانے کیلئے کام کررہی ہے۔ اِس خلائی گاڑی کو راستے میں Helium سسٹم کے ایک چھوٹے سے لیک کا سامنا ہے۔ بوئنگ کے ترجمان کے مطابق 5 تھرسٹرس جو پہلے بند ہورہے تھے، اُن میں سے 4 معمول کے مطابق کام کررہے ہیں۔ امریکی خلائی ایجنسی کے مطابق خلائی گاڑی کو معمول کے مشن کو انجام دینے کیلئے 7 گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے اور اِس کے ٹینکوں میں سرِدست کافی Helium باقی ہے، جو Undocking کے بعد 70 گھنٹے کی آزادانہ پرواز کی سرگرمی کو سہارا دے سکتا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں