ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 16, 2024 9:43 PM

printer

نائیجیریا میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم 94 افراد ہلاک اور 50 لوگ زخمی ہوگئے

نائیجیریا میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم 94 افراد ہلاک اور 50 لوگ زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ کَل رات شمالی Jigawa میں پیش آیا۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے بہت سے لوگ ٹینکر کے قریب موجود تھے۔ یہ لوگ سڑک پر گرا ہوا ایندھن جمع کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ ڈرائیور نے ٹینکر کا کنٹرول، اُس وقت کھو دیا، جب وہ Kano سے Yobe ریاست کے شہر Nguru جارہا تھا۔ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پولیس تفتیش کررہی ہے۔ اس طرح کے واقعات نائیجریا میں عام طور پر ہوتے رہتے ہیں، جہاں ایندھن کی قیمتیں اوسط آمدنی کے مقابلے بہت زیادہ ہیں، خاص طور پر غریب دیہی علاقوں میں۔

 اس سے قبل ستمبر میں Niger کی ریاست میں ایک ایندھن کے ٹینکر کی مسافروں اور مویشیوں کو لے جانے والی لاری سے ٹکرانے کے بعد 59 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں