نائیجریا میں، ایک کشتی کے پلٹنے سے، جس پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے، کم از کم 27 افراد ہلاک ہوگئے اور 100 سے زیادہ افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ کشتی الٹنے کا یہ حادثہ کَل نائیجر دریا میں ایک فوڈ مارکیٹ میں پیش آیا۔
نائجر اسٹیٹ ایمرجنسی منجمینٹ ایجنسی نے بتایا ہے کہ جب یہ حادثہ پیش آیا اُس وقت تقریباً دو سو مسافر جس میں زیادہ تر خواتین تھیں، Kogi ریاست سے نائجر کی پڑوسی ریاست جانے کے لیے کشتی پر سوار تھے۔
Kogi اسٹیٹ ایمرجنسی خدمات نے بتایا ہے کہ بچاؤ کارکن دریا سے 27 لاشوں کو نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ غوطہ خور، اب بھی زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں۔
نائیجریا کے دور دراز کے علاقوں میں کشتیوں پر گنجائش سے زیادہ افراد ہونا ایک عام بات ہے جہاں کوئی دوسرے متبادل راستے نہیں ہیں اور سڑک بنیادی ڈھانچہ بھی بیحد خراب ہے۔x