ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 17, 2024 3:10 PM

printer

نائیجریا، وزیر اعظم نریندر مودی کو گرانڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف نائیجر ایوارڈ سے سرفراز کرے گا۔

نائیجریا اپنے اعزاز گرانڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف Niger سے وزیر اعظم مودی کو سرفراز کرے گا۔ جناب مودی یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے غیر ملکی شخصیت ہوں گے۔ اِس سے پہلے صرف ملکہ Elizabeth کو 1969 میں نائیجریا کے اِس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

یہ ایسا 17 واں بین الاقوامی ایوارڈ ہے، جس سے وزیر اعظم مودی کو سرفراز کیا جارہا ہے۔ 

جناب مودی نائیجریا کے دو دن کے دورے پر کَل رات ابوجا پہنچے ہیں۔ وہاں پہنچنے پر اُن کا والہانہ انداز سے استقبال کیا گیا۔ گذشتہ 17 سال میں بھارت کے کسی وزیر اعظم کا نائیجریا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر اعظم مودی کو ابوجا شہر کی کُنجی پیش کی گئی، جو نائیجریا کے عوام کی جانب سے وزیر اعظم کے تئیں اعتماد اور احترام کی عکاسی کرتی ہے۔

نائیجریا میں رہنے والے مراٹھی برادری کے لوگوں نے مراٹھی زبان کو کلاسیکی درجہ دیئے جانے پر جناب مودی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم کے سامنے روایتی Laavni رقص پیش کیا گیا۔

جناب مودی کے فوٹو کے ساتھ ماؤنٹ Kilimanjaro کی چوٹی سَر کرنے والے نوجوان نے بھی اُن سے ملاقات کی۔

نائیجریا سے وزیر اعظم مودی شام کو برازیل کے شہر Rio De Janeiro جائیں گے، جہاں وہ جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، جس کی میزبانی صدر Lula Da Silva کررہے ہیں۔ برازیل اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ، بھارت جی ٹوئنٹی کے تین ملکوں کے گروپ کا حصہ ہے اور وہ جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس کے تبادلہئ خیال میں سرگرمی کے ساتھ اپنا رول ادا کرتا رہا ہے۔

اِس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی مختلف عالمی امور پر بھارت کا موقف پیش کریں گے۔

امید ہے کہ جناب مودی کئی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔ اپنے دورے کے تیسرے اور آخری مرحلے میں وزیر اعظم منگل کو گَیانا کے تین دن کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں