نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا ہے کہ آب وہوا کی تبدیلی ایک عالمگیر آفت کے طور پر ابھری ہے۔ جس کا اظہار سمندری سطح میں اضافے، طویل عرصے تک جاری خشک سالی، جنگلات میں آگ کے واقعات میں شدت اور غیرمعمولی قسم کے طوفان سے ہوتا ہے اور جس نے دنیا بھر میں معاشروں کو منہدم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے نہ صرف زد پذیر آبادیاں خطرے میں ہیں بلکہ اِن سے حیاتی تنوع اور غذا کی یقینی فراہمی کو بھی خطرہ لاحق ہے۔
نائب صدر نئی دلّی میں آج PHD چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے منعقدہ چوتھے بین الاقوامی آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق سمٹ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس کا موضوع ہے: ”حیاتی توانائی: وکست بھارت کی طرف رواں“نائب صدر نے کہا کہ آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے انگریزی کے حرف آر سے شروع ہونے والے تین لفظوں پر مشتمل حکمت عملی کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ تخفیف، یعنی Reduce، دوبارہ استعمال یعنی Reuse اور ریسائکل صرف ایک منتر نہیں ہیں بلکہ یہ ایک آب وہوا کی تبدیلی کے خلاف جنگ میں ایک اجتماعی جنگی پکار ہے۔
Site Admin | July 19, 2024 9:33 PM