نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے آج مدھیہ پردیش کے اُجین میں 66 ویں آل انڈیا کالی داس سماروہ کا افتتاح کیا۔ تقریب میں گورنر منگو بھائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھی موجود تھے۔ پروگرام کے دوران کالی داس النکارن سمّان برائے 2022-23 بھی عطا کیا گیا۔ 4 زمروں میں 8 دانشوروں کی عزت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ کالی داس سمّان بھارتیہ ثقافت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
یہ تقریب 18 نومبر تک جاری رہے گی۔ اس میں مہا کوی کالی داس کے تخلیقی کاموں نیز مختلف دیگر موضوعات پر تبادلہئ خیال کے اجلاس بھی پیش کیے جائیں گے۔
Site Admin | November 12, 2024 9:46 PM