September 8, 2024 3:24 PM

printer

نائب صدر جمہوریہ نے آج اِس بات کو اجاگر کیا کہ قومی تعلیمی پالیسی ایک گیم چینجر ہے جو نوجوانوں کو اپنی توانائی اور ہنر پہنچاننے میں مدد کرتی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج اِس بات کو اجاگر کیا کہ قومی تعلیمی پالیسی ایک گیم چینجر ہے جو نوجوانوں کو اپنی توانائی اور ہنر پہنچاننے میں مدد کرتی ہے۔ دلی میں   بین الاقوامی یومِ خواندگی کے موقع پر ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ لسانی گو نا گونیت کے معاملے میں بھارت ایک منفرد ملک ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی میں مادری زبان کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ جناب دھنکھڑ نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ خواندگی سے آزادی پیدا ہوتی ہے اور انحصار ختم ہوتا ہے۔ جناب دھنکھڑ نے کہا کہ آزادی کے بعد خواندگی کی در 12 فیصد تھی جو اب 80 فیصد ہوگئی ہے۔ جناب دھنکھڑ نے لوگوں سے زور دے کر کہا کہ وہ کم سے کم ایک فرد کو پڑھانے کا عہد کریں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو پڑھانے سے انسانیت کی خدمت ہوگی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں