نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھن کھڑ نے کہا ہے کہ گیتا، پوری دنیا کی رہنمائی کر رہی ہے۔ انھوں نے ہر ایک کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ بھگود گیتا اور اُس کے، تعمیری سوچ اور ہم آہنگی کے پیغام کی روح کو سمجھے۔ وہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے، جس کا انعقاد کروکشیتر میں ”گیتا گیان سنستھانم“ میں کیا گیا تھا۔ یہ پروگرام بین الاقوامی گیتا مہوتسو کے موقع پر منعقد کیا گیا۔نائب صدر جمہوریہ نے، بھگود گیتا کے پانچ اہم اصولوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اصول، سماجی نظم ونسق، امن و ترقی، بھائی چارے اور خوشی وخوشحالی کیلئے لازمی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت میں پچھلے دس سال کے دوران بے مثال اقتصادی اور صنعتی ترقی ہوئی ہے اور اب بھارت ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ترقی یافتہ بھارت، اب زیادہ دن تک محض خواب نہیں ہے بلکہ یہ ایک مقصد ہے جسے حاصل کرنے کیلئے، ہمیں ارجن کی یکسوئی اور عزم کو اختیار کرنا ہوگا۔
Site Admin | December 8, 2024 9:33 PM