نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کَل سے تلنگانہ اور آندھراپردیش کے دو دن کے دورے پر رہیں گے۔ اپنے دورے کے پہلے دن جناب دھنکھڑ تلنگانہ میں حیدرآباد میں Kanha Shanti Vanam جائیں گے۔ اپنے دورے کے دوسرے دن نائب صدر جمہوریہ آندھراپردیش میں Nellore میں اکشر ودیالیہ کیمپس اور ہنرمندی کے فروغ سے متعلق مرکز، سورن بھارت ٹرسٹ اور Muppavarapu فاؤنڈیشن کا دورہ کریں گے۔
بعد میں جناب دھنکھڑ آندھراپردیش میں وینکٹ چَلم کے مقام پر سورن بھارت ٹرسٹ کے 23ویں یومِ تاسیس کی تقریبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
Site Admin | August 15, 2024 9:40 PM
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کَل سے تلنگانہ اور آندھراپردیش کے دو دن کے دورے پر رہیں گے
