نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ مستقل ترقی اب محض کوئی متبادل نہیں ہے بلکہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کا یہ واحد راستہ ہے۔ کَل نئی دلّی میں، 21 ویں ’افریقی-ایشیائی دیہی ترقی تنظیم‘ کی کانفرنس کے افتتاحی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ مستقل ترقی کی بنیاد، دیہی شعبے کی مدد سے ہی رکھی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی جنوب کو، عالمی سطح پر رکھنا، وزیر اعظم نریندر مودی کا دوررَس تصور ہے۔ ×