ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ ملک لاکھوں غیر قانونی تارکینِ وطن اور آبادیوں کے منتقل ہوجانے سے انتخابی سیاست میں گڑبڑ پیدا ہوجانے کو برداشت نہیں  کر سکتا۔

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ ملک لاکھوں غیر قانونی تارکینِ وطن اور آبادیوں کے منتقل ہوجانے سے انتخابی سیاست میں گڑبڑ پیدا ہوجانے کو برداشت نہیں  کر سکتا۔ انھوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک مخالف بیانیوں کا خاتمہ کریں۔

جناب جگدیپ دھنکھڑ نے، جو راجیہ سبھا کے چیئرمین بھی ہیں۔ پارلیمنٹ میں بار بار رخنہ اندازی پر بھی تشویش کا  اظہار کیا۔

اکاؤنٹینس کے عالمی فورم کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جس کا اہتمام کَل قومی راجدھانی میں چارٹرڈ اکاؤنٹس کے بھارتی ادارے ICAI نے کیا تھا، انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو موجودہ چیلنجوں پر تشویش لاحق ہونی چاہیے۔

اِس تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ کچھ لوگ اور تنظیمیں، ملک کے ترقیاتی سفر سے خوش نہیں ہیں، نائب صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ سنسنی اور بیانیے پیدا کرنے کا ایک رجحان چل پڑا ہے۔

انھوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اِن ملک مخالف بیانیوں کو ختم کرنے اور بھارت مخالف طاقتوں کو شکست دینے کی طاقت، اُن کے ہاتھوں میں ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ اقتصادی وطن پرستی کا جذبہ بھی پیدا کیے جانے کی ضرورت ہے، کیونکہ اِس طرح کا طریقہئ کار بھارتی معیشت کے لیے فائدے مند ہوگا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں