نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ اِس ملک کے کسانوں کو کوئی بھی نہیں بانٹ سکتا اور کسان طبقے کا اتحاد قوم پرستی کیلئے بہتر ہے۔ جناب دھنکھڑ آج اجمیر کے نزدیک پشکر میں 105ویں قومی جاٹ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ نائب صدر جمہوریہ نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار پیدا کریں اور اُنھیں صحیح راستہ دکھائیں۔
Site Admin | November 14, 2024 9:35 PM