July 13, 2024 9:32 PM

printer

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول سے اختراع کو فروغ حاصل ہوتا ہے

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول سے اختراع کو فروغ حاصل ہوتا ہے، سرمایہ کاری بڑھتی ہے اور اقتصادی سرگرمیاں بلا رکاوٹ جاری رہتی ہیں۔ آج شام نئی دلّی میں عالمی انسداد دہشت گردی کونسل کی جانب سے منعقدہ تیسری سائبر سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مکمل طور پر لیس سائبر سکیورٹی قیادت کی خاطر ایک ایسے طریقہئ کار کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، جو امکانی سائبر حملوں سے نمٹنے میں کارگر ثابت ہو۔ جناب دھنکھڑ نے کہا کہ رخنہ پیدا کرنے والی ٹیکنالوجی آج کل زیادہ نمایاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اُن کی جانب سے پیش کیے جانے والے چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔ نائب صدر نے کہا کہ اِن ٹیکنالوجیوں کے بے شمار امکانات صرف اقتصادی امور، تجارت اور انفرادی سطح پر منافع تک محدود نہیں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں