نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ حکمرانی کے مثبت اقدامات کے نتیجے میں ملک میں، خاص طور پر نوجوانوں کے فائدے کیلئے بڑی تبدیلی آئی ہے۔ جناب دھنکھڑ آج ممبئی میں مینجمنٹ کے مطالعات کے Narsee Monjee انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ اور طلبا سے خطاب کر رہے تھے۔ نائب صدر جمہوریہ نے ایک مذاکرے میں کلیدی خطاب کیا جس کا عنوان تھا ”بھارت کو بااختیار بنانا، اور 2047 تک وکست بھارت بنانے میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں کا رول“
جناب دھنکھڑ نے کہا کہ اب ملک میں ایک شفاف، جوابدہ طریقہئ کار سے فیصلہ سازی کے عمل کو تحریک ملتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اِن فیصلوں کے نتیجے میں ملک کی معیشت میں شاندار ترقی دیکھی جارہی ہے۔
Site Admin | July 12, 2024 9:56 PM