نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کولکاتہ میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی ہے اور اِس طرح کے جرائم میں ملوث قصوروار افراد کو سزا دینے کیلئے ایک طریقہئ کار بنائے جانے پر زور دیا ہے۔ جناب دھنکھڑ نے آج اتراکھنڈ میں ایمس رِشی کیش میں ادارے کے فیکلٹی ارکان اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ اُن عناصر کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیئے، جو اِس طرح کے وحشیانہ جرائم کے ساتھ انسانیت کو شرمسار کرتے ہیں۔نائب صدرِ جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ ملٹری اسکولوں میں لڑکیوں کو داخل کرنے کا فیصلہ ایک بڑی تبدیلی لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اِس اقدام سے لڑکوں اور لڑکیوں میں برابری اور انصاف کی سمت پیشرفت کی عکاسی ہوتی ہے۔ جناب دھنکھڑ آج دہرہ دون میں اتراکھنڈ کے راشٹریہ انڈین ملٹری کالج میں کیڈٹوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اِن کیڈٹس کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے اور عالمی سطح پر بہبود میں اپنا رول ادا کرنے کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔ اِس سے پہلے نائب صدرِ جمہوریہ نے کالج کیمپس میں ایک پودا لگاکر ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
Site Admin | September 1, 2024 3:08 PM
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کولکاتہ میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی ہے
