August 30, 2024 9:58 PM

printer

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے وکست بھارت کی تعمیر میں خواتین کے اہم رول کو اجاگر کیا ہے

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ بھارت اس وقت تک ایک ترقی یافتہ ملک نہیں بن سکتا جب تک کہ اس کی ترقی میں خواتین کی شمولیت نہ ہوں۔ نائب صدر آج دلّی یونیورسٹی کے بھارتی کالج میں ”وکست بھارت میں خواتین کا رول“ کے موضوع پر تبادلہئ خیال کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وکست بھارت کی تعمیر میں خواتین اہم ترین فریق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لڑکیاں اور خواتین بیش بہا توانائی اور صلاحیت کی حامل ہیں۔ ان کی زیادہ سے زیادہ شراکت داری کیلئے ایک ایکو نظام تشکیل دیئے جانے پر زور دیا۔ نائب صدر جناب دھنکھڑ نے خواتین کی قیادت والے با اختیار بنانے کے عمل پر زور دیا۔کولکاتہ کے آبرو ریزی اور قتل واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ جس معاشرے میں خواتین اور لڑکیاں خود کو محفوظ نہ محسوس کرسکیں، اسے مہذب معاشرہ نہیں کہا جاسکتا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں