نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج طلبا سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کے میدان میں سرکاری ملازمتوں کے علاوہ بھی، موقعے تلاش کریں۔ نائب صدر جمہوریہ آج ناگپور میں رام دیو بابا یونیورسٹی میں، ڈیجیٹل ٹاور کا افتتاح کرنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اِس 12 منزلہ ٹاور میں، کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ طلبا کیلئے، جدید ترین ڈیجیٹل کلاس رومز ہیں۔
اِس سے پہلے دن میں، نائب صدر جمہوریہ دھنکھڑ نے ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے، پورے مہاراشٹر میں 434 صنعتی تربیتی اداروں ITIs میں Constitution Temples کا افتتاح کیا۔ یہ Constitution Temples، بھارت کے آئین کی اہمیت اور تقدس کے بارے میں طلبا کو تعلیم دینے اور بھارتی آئین کے معمار، بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نظریات وخیالات کو پھیلانے کے مقصد سے قائم کئے گئے ہیں۔اس موقع پر جناب دھنکھڑ نے کہا کہ آئین، جمہوریت کی روح ہے اور پارلیمنٹ، اِس کی تحویل دار۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ آئین کو پڑھا جائے، سمجھا جائے اور اِس کا احترام کیا جائے۔ جناب دھنکھڑ نے اپیل کی کہ ریاست کے سبھی اداروں کو، جمہوری اَقدار کو پھیلانے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
Site Admin | September 15, 2024 9:33 PM