August 17, 2024 9:35 PM

printer

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے صنعت، تجارت اور کامرس کے شعبوں پر اندرون ملک سامان تیار کرنے کو ترجیح دینے پر زور دیتے ہوئے ملک کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اقتصادی قومی پرستی اختیار کریں

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے صنعت، تجارت اور کامرس کے شعبوں پر اندرون ملک سامان تیار کرنے کو ترجیح دینے پر زور دیتے ہوئے ملک کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اقتصادی قومی پرستی اختیار کریں۔ وہ آج آندھرا پردیش کے نیلّور میں ایک تقریب میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
اِس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے سودیشی کی پہچان کے طور پر اقتصادی قوم پرستی کے نظریے پر زور دیا اور عوام سے ”ووکل فار لوکل“ اپنانے کو کہا۔ انھوں نے معیشت پر غیر ضروری درآمدات کے منفی اثرات کو اجاگر کیا، جن میں غیر ملکی زرِ مبادلہ کا کم ہونا اور مقامی کارکنوں کیلئے ملازمت کے مواقع کم ہونا شامل ہے۔ جناب دھنکھڑ نے صنعتوں سے اپیل کی کہ وہ اندرون ملک سامان تیار کیے جانے اور اپنے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے مدد کرکے اِس معاملے کا حل نکالیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں