ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 5, 2024 9:42 PM

printer

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا ہے کہ شمال مشرق کا خطہ ملک کا دِل اور روح ہے

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا ہے کہ شمال مشرق کا خطہ ملک کا دِل اور روح ہے۔ نئی دلّی میں ایک نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے اِس بات پر زور دیا کہ شمال مشرق محض ایک جغرافیائی خطہ نہیں بلکہ ثقافت، روایت اور قدرتی خوبصورتی کا ایک بے مثال گلدستہ ہے جس میں بھارت کی روح پنہا ہے۔ نائب صدر نے خطے کی گوناگوں روحانی اور قدرتی وراثت کے ساتھ ساتھ اُس کی منفرد وراثت، کھان پان اور لوگوں کی توانائی کی ستائش کی۔
جناب دھنکھڑ نے حال ہی میں آسامی زبان کو کلاسیکی درجہ دیئے جانے کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ اِس سے ملک کے مالامال ثقافتی ورثے اور یگانگت کا اظہار ہوتا ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے لوگوں سے شمال مشرق کے سفیر بننے اور خطے کی سیاحت سے متعلق امکانات اور ترقی کی خاطر کام کرنے پر زور دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں