ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 1, 2025 9:19 PM

printer

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج مہاکنبھ کا دورہ کیا اور دریائے گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم، تروینی سنگم پر پَوتر ڈُبکی لگائی

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج مہاکنبھ کا دورہ کیا اور دریائے گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم، تروینی سنگم پر پَوتر ڈُبکی لگائی۔ جناب دھنکھڑ نے اپنے اہل خانہ اور اُترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ بڑے ہنومان مندر میں پوجا اَرچنا بھی کی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ مشنوں کے سربراہ، اُن کی اہلیہ اور 73 ملکوں کے سفارتکاروں نے بھی سنگم پر پوتر ڈُبکی لگائی۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ اُنھوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ اِس طرح کی تقریب بھارت میں ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات واقعی قابل تعریف ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں