نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ لکشدیپ کا تین روزہ دورہ کریں گے، جو آج سے شروع ہو رہا ہے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے مرکز کے زیرانتظام علاقے کا اُن کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اپنے دورے کے دوران جناب دھنکھڑ ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے اور مختلف سرکاری پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ جناب دھنکھڑ اپنی مدد آپ گروپوں کے ممبروں اور مستفدین سے بات چیت بھی کریں گے۔
Site Admin | January 17, 2025 9:54 AM