نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ آج گاندھی نگر میں چوتھی RE Invest میٹنگ کے اختتامی جلسے کی صدارت کریں گے۔
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کَل بتایا کہ ریاستی سرکار اور پرائیویٹ مصنوعات سازوں سمیت مختلف فریقوں نے اگلے چھ سال میں، قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں میں 32 اعشاریہ چار پانچ لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا عزم کیا۔
گاندھی نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت، توانائی کے شعبے میں یکسر تبدیلی کے حالیہ دور میں ایک قاعد ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ وقت لوگوں میں، قابل تجدید توانائی کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنے کا وقت ہے۔