نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ آج پریاگ راج مہا کمبھ کا دورہ کریں گے۔ وہ سنگم میں مقدس ڈبکی لگائیں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ عظیم الشان اور پوَتر مہا کمبھ عالمی توجہ بھی حاصل کر رہا ہے۔ مختلف ممالک کے سفارتی مشنوں کے سربراہان، آج مہا کمبھ کا دورہ کریں گے۔
ایک رپورٹ
V/C – Dipendra / Aman
مہاکمبھ 2025 نہ صرف بھارت کا سب سے بڑا روحانی اجتماع ہے بلکہ یہ دنیا بھر سے لاکھوں لوگوں کو راغب کرتے ہوئے عالمی ثقافتی تقریب بھی بن گئی ہے۔ پہلی مرتبہ 73 ممالک کے سفارتکار آج پریاگ راج پہنچ کر گنگا، یمنا اور سرسوتی ندیوں کے سنگم پر پوِتر ڈبکی لگائیں گے۔
یہ سفارتکار اکشے وَت اور بڑے ہنومان مندر کا بھی دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ ڈجیٹل مہاکمبھ ایکسپیرئنس سینٹر میں جدید ٹکنالوجی کے ذریعے مہاکمبھ کی گہرائی کو محسوس کریں گے۔ اس سے پہلے دس ممالک کا 21 رکنی وفد مہاکمبھ کا دورہ کر چکا ہے اور تروینی سنگم پر پوِتر ڈبکی لگا چکا ہے۔