نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ آج بہار کا دورہ کریں گے۔ وہ مشرقی چمپارن ضلعے میں موتیہاری کے مقام پر مہاتما گاندھی سینٹرل یونیورسٹی MGCU کے دوسرے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے۔ یہ تقریب گاندھی آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی ہے جہاں آج سہ پہر نائب صدر جمہوریہ اُن طلبا کو تمغے اور ڈگریاں عطا کریں گے، جنھوں نے UG،PG اور PHd کے مختلف کورسز مکمل کرلیے ہیں۔x
Site Admin | December 7, 2024 10:36 AM | Bihar Dhankar