نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، مرکز کے زیر انتظام علاقے دادر اور نگرحویلی اور دمن اور دیو کا دورہ کریں گے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران، جو کَل سے شروع ہو رہا ہے، جناب دھنکھڑ کَل Jampore میں AVIARY کا افتتاح کریں گے اور دمن کے Jumprin میں صحت وتندرستی کے مرکز کا دورہ کریں گے۔ اگلے روز نائب صدر جمہوریہ دادر اور نگرحویلی کے NAMO میڈیکل تعلیمی اور تحقیقی ادارے میں طلبا اور فیکلٹی اراکین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اپنے دورے کے آخری دن وہ Ghoghle میں پردھان منتری آواس یوجنا فلیٹوں نیز دیو میں Sewage Treatment Plant کا افتتاح کریں گے اور دیو میں ایجوکیشن ہب کا دورہ بھی کریں گے۔
Site Admin | September 19, 2024 9:48 PM