نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ افریقہ کے احیا اور بھارت کی ترقی سے ترقی پذیر ملکوں کے درمیان تعاون کو تقویت مل سکتی ہے۔ انھوں نے یہ بات آج نئی دلی میں CII بھارت- افریقہ کاروبار سے متعلق 19 ویں میٹنگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب دھنکھڑ نے کہا کہ صاف ستھری ٹکنالوجی، بحری سیکورٹی اور زراعت کے لئے بہتر آب و ہوا سمیت کئی شعبوں میں بھارت اور افریقہ کے درمیان تعاون اور اشتراک کے زبردست مواقع موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت افریقہ کے ساتھ خلائی شعبے میں تعاون کو آگے بڑھا رہا ہے اور بہت سے دوسرے شعبوں میں ڈیجیٹائزیشن کافی اہمیت کا حامل ہے۔ x
Site Admin | August 21, 2024 2:24 PM
نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ پھر سے اُبھرتا ہوا افریقہ اور آگے بڑھتا ہوا بھارت جنوب جنوب اشتراک کو تقویت دے سکتا ہے
