September 20, 2024 9:49 AM

printer

نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ آج دادرا اور نگر حویلی نیز دمن اور دیو کے دورے پر جارہے ہیں

نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ آج دادرا اور نگر حویلی نیز دمن اور دیو کے دورے پر جارہے ہیں۔ مرکز کے زیرانتظام علاقے کا نائب صدر کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ جناب دھنکھڑ کئی اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ جناب دھنکھڑ آج دمن کے اپنے دورے میں جام پور کے مقام پر Aviary کا افتتاح کریں گے۔وہ صحت اور تندرستی مرکز سمیت کئی مقامات پر بھی جائیں گے۔ نائب صدر کَل دادرا اور نگر حویلی میں سلواسا کے مقام پر NAMO طبی تعلیم اور تحقیقی ادارے کا دورہ کریں گے اور طلبہ اور فیکلٹی ارکان سے گفتگو کریں گے۔ جناب دھنکھڑ مغربی زون کے ثقافتی مرکز کے زیر اہتمام ایک عوامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ دوپہر کو نائب صدر دیو میں مقامی پنچایتوں اور میونسپل کونسل کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ جناب دھنکھڑ اپنے دورے کے آخری دن دیو میں Kevdi کے مقام پر تعلیمی مرکز دیکھنے بھی جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں