June 16, 2024 9:56 AM | VP-PRERNA STHAL

printer

نائب صدرجمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ آج پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں نوتعمیرشدہ پرینا ستھل کا افتتاح کریں گے

نائب صدرجمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ آج شام پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں نوتعمیرشدہ Prerna Sthal کا افتتاح کریں گے۔لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا،راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہرونش نارائن سنگھ اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو بھی اس افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے سبھی ارکان کو بھی اس پروگرام میں مدعو کیاگیاہے۔

Prerna Sthal اس طریقے سے تعمیر کیاگیاہے تاکہ اہم شخصیتوں اور دیگر آنے والے مہمانوں کیلئے آسانی کو یقینی بنایا جاسکے جو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے اندر ایک مقام پر عظیم لیڈروں اور مجاہدین آزادی کے مجسموں کو دیکھ سکیں گے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرسکیں گے۔نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے مہمانوں کیلئے ان عظیم شخصیتوں کے پیغامات اور ان کی زندگی کی داستانوں کو دستیاب کرانے کیلئے ایک ایکشن پلان تیار کیاگیاہے۔ تاکہ وہ اُن سے تحریک حاصل کرسکیں۔ افتتاحی پروگرام کے دوران Shilpattکی نقاب کشائی کے بعد آنے والی اہم شخصیتیں ان کے مجسموں پر گلہائے عقیدت نذر کریں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں