نئی دِلّی میں کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2025 کا ترانہ، Mascot اور لوگو جاری کیا گیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا موجود تھے۔ پیرا گیمز 20 مارچ سے 27 مارچ تک دِلّی میں منعقد ہوں گے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کھیلو انڈیا پہل نے ایتھلیٹس کو ایک شاندار پلیٹ فارم دیا ہے۔ انہوں نے پیرا گیمز میں حصہ لینے والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کھیلوں میں 1300 سے زیادہ ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔×