نئی دلی میں نیتی آیوگ کی، نویں گورننگ کونسل کی میٹنگ جاری ہے جس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی کررہے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی راشٹرپتی بھون کے ثقافتی مرکز میں نیتی آیوگ کی نویں گورننگ کونسل کی صدارت کررہے ہیں۔ اس سال میٹنگ کا موضوع ہے: ”وکست بھارت ایٹ 2047“ جس میں بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ میٹنگ میں وکست بھارت کے بارے میں آئندہ کی دستاویزات پر ایک نظریے اور موقف پر بھی  تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ نیتی آیوگ نے کہا ہے کہ گورننگ کونسل کی میٹنگ کا مقصد مرکز اور ریاستی سرکاروں کے درمیان تال میل اور اشتراک کو فروغ دینا اور دیہی شہری دونوں ہی طرح کی آبادی کیلئے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ میٹنگ میں وکست بھارت کے مقاصد کو پورا کرنے کیلئے ریاستوں کے رول پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نیتی آیوگ نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے اور اُس کی اندرون ملک مجموعی پیداوار 5 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

نیتی آیوگ کے سربراہ کی حیثیت سے وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنر، مرکزی وزراء، Ex- officio ممبر  اور خصوصی مدعوعین، نائب چیئرمین سمن بیری اور نیتی آیوگ کے ممبر اس میں شرکت کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں