ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 18, 2025 9:39 AM | Khokho World Cup

printer

نئی دلی میں جاری کھوکھو عالمی کپ 2025 میں بھارتی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں سیمی فائنلز میں پہنچ گئی ہیں۔

نئی دلی میں جاری کھوکھو عالمی کپ 2025 میں بھارتی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں سیمی فائنلز میں پہنچ گئی ہیں۔ دونوں ٹیموں نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران سبھی میچوں میں جیت حاصل کرکے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
سیمی فائنلز میں بھارتی مردوں اور خواتین دونوں ٹیموں کا مقابلہ اُن کے بالترتیب فکسچرس میچوں میں ساؤتھ افریقہ سے ہوگا۔ یہ میچ اندرا گاندھی اندور اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ خواتین ٹیم کا میچ شام سات بجے شروع ہوگا جس کے بعد رات سوا آٹھ بجے مردوں کا سیمی فائنل میچ کھیلا جائے گا۔
خواتین کے دیگر سیمی فائنلز میں نیپال اور یوگینڈا کے درمیان میچ شام چار بج کر تیس منٹ پر کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد اسی مقام پر نوک آؤٹ فکسچر میں نیپال کی مردوں کی ٹیم کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔
بھارتی مردوں کی ٹیم نے کل اندرا گاندھی اندور اسٹیڈیم میں سری لنکا پر شاندار 100-40 کی جیت حاصل کی۔
رام جی کشیپ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ وی سبرامنی نے بہترین Attacker کا اعزاز حاصل کیا۔ سری لنکا کی ٹیم سے Sasinadu کو بہترین دفاعی کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس دوران بھارتی خواتین کی ٹیم نے اسی مقام پر بنگلہ دیش کو زبردست 109-16 کے اسکور سے ہرایا۔
اشونی شندے کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ رتو رانی سین کو بہترین دفاعی کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔ Magai Majhi کو بہترین Attacker قرار دیا گیا۔
ٹیم کی کوچ ڈاکٹر Munni Joone نے کہا کہ ٹیموں نے عالمی کپ کے لیے پہلے سے اچھی تیاری کی تھی۔ انھوں نے اپنی کامیابی کے پیچھے منصوبہ بند حکمتِ عملی اور مضبوط ٹیم ورک کو فعال عوامل قرار دیا۔
S/B Dr. Munni Joone, GNR Mail
بھارتیہ خواتین ٹیم کی کھلاڑی نازیہ بی بی نے ٹیم کی کامیابی کے سفر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
S/B Dr. Nazia Bibi, GNR Mail

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں