ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 16, 2025 10:14 AM | DELHI RS STAMPEDE

printer

نئی دلی ریلوے اسٹیشن پر کَل شام ایک بھگڈر میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور کئی لوگ زخمی ہوگئے۔

نئی دلی ریلوے اسٹیشن پر کَل شام ایک بھگڈر میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ بھگڈر مسافروں کی بہت زیادہ بھیڑ کی وجہ سے ہوئی ہے جو پریاگ راج کیلیے ٹرینوں میں سوار ہونے کا انتظارکر رہے تھے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ بھگڈر کے حادثہ سے رنجیدہ ہیں اور ان کی ہمددریاں اُن سبھی لوگوں کے ساتھ ہیں جن کے عزیز و اقارب اس حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ انھوں نے سبھی زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کی۔

جناب مودی نے کہا کہ حکام اُن سبھی لوگوں کی مدد کر رہے ہیں جو اِس حادثے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اب صورتحال قابو میں ہے، انھوں نے کہا کہ بھیڑ کو کم کرنے میں مدد کرنے کی غرض سے پریاگ راج میں مہا کمبھ کے لیے پریاگ راج میں چار خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں۔ اِس حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ انھیں اس المناک حادثے پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پوری ٹیم اس حادثے سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کے لیے کام کررہی ہے۔

مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ انھوں نے اس حادثے کے بارے میں جناب ویشنو، دلی کے لیفٹننٹ گورنر وی۔کے۔سکسینہ اور دیگر پولس اہلکاروں سے فون پر گفتگو کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہر ایک متاثر شخص کو مدد کرنے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی اس حادثے پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جناب سنگھ نے کہا کہ انھیں اس حادثے کی وجہ سے ہوئے جانی نقصان پر انتہاہی افسوس اور دکھ ہوا ہے۔ انھوں نے زخمیوں کے لیے جلد صحتیاتی کی دعا کی۔

دلی کے لیفٹننٹ گورنر وی۔کے۔سکسینہ نے اسپتال کا دورہ کیا تاکہ زخمیوں کے لیے طبی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔x

آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے شمالی ریلوے کے تعلقات عامہ کے چیف افسر ہمانشوسیکھر اُپادھیائے نے کہا کہ اس حادثے میں مرنے والے کنبوں کو دس۔دس لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا جبکہ شدید زخمیوں کو ڈھائی۔ڈھائی لاکھ روپے دیے جائیں گے اور جن افراد کے اس حادثے میں معمولی زخم آئے ہیں، انھیں ایک۔ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں