ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 9, 2025 3:27 PM

printer

نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں جاری باون واں عالمی کتاب میلہ آج اختتام پذیر ہورہا ہے۔

        نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں جاری 52 واں عالمی کتاب میلہ آج اختتام پذیر ہورہا ہے۔ نیشنل بک ٹرسٹ اور انڈیا ٹریڈ پرموشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس 9روزہ کتاب میلے کا افتتاح صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کیا تھا۔ اس کتاب میلے میں تقریباََ دوہزار پبلشرز اور ایک ہزار اسپیکر نے شرکت کی ہے۔

        بھارت کے جمہوری ملک بننے کے 75سال پورے ہونے کے موقع پر منعقد کئے جانے والے اس 52 ویں کتاب میلے کا موضوع تھا: ”ہم بھارت کے لوگ“ اور اس میں روس کو میلے کے مرکزی ملک کا درجہ حاصل تھا۔ اس نو روزہ کتاب میلے میں فرانس، ارجنٹینا، اسپین اور کولمبیا سمیت پچاس سے زیادہ ملکوں نے شرکت کی۔

        میلے میں تعلیمی کتابوں اور ناولوں سے لے کر سوانح عمری اور کارٹون کی کتابوں سمیت مختلف موضوعات کی کتابیں نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔

        اس عظیم کتاب میلے میں ادیبوں کے مباحثے، کتابوں کا اجراء، ادبی نشستیں، ثقافتی پروگرام وغیرہ بھی منعقد کئے گئے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں