وزارت خارجہ نے آج کہا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں، نامزد دہشت گرد اَرش سِنگھ گِل عرف اَرش ڈلّا کی حوالگی کی درخواست کی پیروی کریں گے، جس نے حال ہی میں کینیڈا میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ارش ڈلّا، خالصتان ٹائیگر فورس کا عملاً سربراہ ہے۔ کینیڈا میں اس کی گرفتاری کے حوالے سے میڈیا کے سوالوں کے جواب میں، وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت میں ارش ڈلّا کے مجرمانہ ریکارڈ اور کینیڈا میں اُس کے اسی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے مدِّنظر، امکان ہے کہ اُسے بھارت کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ انہوں نے اشتہاری ملزم کی کینیڈا میں گرفتاری کے بارے میں میڈیا میں دس نومبر سے شائع ہونے والی خبروں کو دیکھا ہے۔ارش ڈلّا کو، قتل، اقدام قتل، جبری وصولی اور دہشت گردی کے لیے فنڈ کی فراہمی سمیت دہشت گردانہ کارروائیوں کے 50 سے زیادہ کیسوں میں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے۔ اس کے خلاف مئی 2022 میں ایک ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اُسے بھارت میں 2023 میں ایک فرد واحد دہشت گرد کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔
Site Admin | November 14, 2024 9:42 PM