ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 13, 2024 9:43 PM

printer

نئی دلّی نے کنیڈا میں تین بھارتی طلبا کے قتل پر تشویش ظاہر کی ہے۔ بھارت نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں نفرت سے متعلق بڑھتے جرائم کے دوران چوکس رہنے کیلئے کہا گیا ہے

سری لنکا کے صدر انورا کمارا دیسانائیکے، اِس مہینے کی 15 تاریخ کو بھارت کا دورہ کریں گے۔ میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے خارجی امور کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ صدر کی حیثیت سے اُن کے انتخاب کے بعد جناب دیسانائیکے کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے تین روزہ دورے کے دوران جناب دیسانائیکے، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ باہمی، علاقائی اور آپسی مفاد کے بین الاقوامی امور پر تبادلہئ خیال کریں گے۔
مغربی ایشیا میں بھارتیوں کی حوالگی کی کوششوں کے معاملے پر MEA کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ 77 بھارتی افراد، جو وطن آنے کے خواہشمند تھے، اُنہیں ملکِ شام سے واپس لایا گیا ہے۔
خارجہ سکریٹری وکرم مِسری کے بنگلہ دیش کے دورے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب جیسوال نے کہا کہ خارجہ سکریٹری نے ایک جمہوری، مستحکم، پُرامن، ترقی یافتہ اور شمولیت والے بنگلہ دیش کیلئے بھارت کی حمایت کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جناب مِسری نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں کی حفاظت اور بہبود پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بھارت کی تشویش سے بھی آگاہ کیا ہے۔
کناڈا میں تین بھارتی طالب علموں کی موت کے معاملے پر وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت نے اپنے تین طالب علموں کی موت کے معاملے کو کناڈا کے حکام کے ساتھ اٹھایا ہے اور اُس ملک میں بھارت کے ہائی کمیشن، اِن معاملات کی تفصیلی تحقیقات کیلئے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اِس معاملے پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے جناب جیسوال نے کہا کہ خاص طور پر کناڈا میں بھارتی باشندوں، طالب علموں کی سلامتی، تحفظ اور بہبود، نئی دلّی کیلئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنے باشندوں اور طالب علموں کو ایک ایڈوائیزری جاری کی ہے، جس میں نفرت پر مبنی جرائم اور تشدد کے بڑھتے واقعات کے نتیجے میں کناڈا میں خراب ہوتی ہوئی سلامتی کی صورتحال کے مد نظر، انتہائی احتیاط برتنے نیز چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کناڈا کے شہریوں کو بھارتی ویزا دینے سے متعلق معاملے پر جناب جیسوال نے کہا کہ یہ بھارت کا جمہوری عمل ہے اور نئی دلّی کو اِس بات کا قانونی حق حاصل ہے کہ وہ اُن لوگوں کو ویزا جاری نہ کرے، جو ملک کی علاقائی سا لمیت کو زک پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے ویزا کے معاملے سے متعلق غلط معلومات کی مہم چلانے کیلئے کناڈا کے میڈیا پر سوال اٹھایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں