بھارت نے مغربی ایشیا میں کشیدگی کی بڑھتی ہوئی صورتحال اور خطے اور اِس سے باہر امن و سکون پر اس کے غیر متوقع اثرات کے حوالے سے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ بھارت نے ایک مرتبہ پھر یہ بات دوہرائی ہے کہ سبھی متعلقہ فریقوں کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے اور مذاکرات اور سفارتکاری کی راہ اختیار کرنی چاہیے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاری جنگ سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا اور بے قصور یرغمال بنائے گئے افراد اور شہری آبادی مسلسل اِس سے متاثر ہوتے رہیں گے۔ اس نے مزید کہا کہ خطے میں بھارتی مشن، بھارتی برادری سے رابطے میں ہیں۔
Site Admin | October 26, 2024 9:36 PM
نئی دلّی نے مغربی ایشیا میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور خطے میں امن اور قیام پر اِس کے مضمرات کے بارے میں سخت تشویش ظاہر کی ہے
