October 17, 2024 10:14 PM

printer

نئی دلّی نے بھارتی سفارتکاروں پر کناڈا کے الزامات کو بے بنیاد اور سیاست پر مبنی قرار دیا ہے

بھارت نے کناڈا کی سرکار کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ آج نئی دلّی میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ کناڈا نے بھارت اور اُس کے سفارتکار کے خلاف لگائے گئے سخت الزامات کے سلسلے میں ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ الزامات بھارت کی ساخت کو بدنام کرنے کے لیے Trudeau سرکار کی ایک سیاسی کوشش نظر آتی ہے۔

جناب جیسوال نے کہا کہ مجرمین کو تحویل میں لیے جانے سے متعلق 26 درخواستیں اب بھی کناڈا کی سرکار کے پاس التوا میں ہیں، جن میں عارضی طور پر حراست میں لیے جانے سے متعلق کئی درخواستیں شامل ہیں۔

گُرجیت سنگھ، گُرپریت سنگھ، ارشدیپ سنگھ گِل اور لکھبیر سنگھ Landa جیسے ملزمین اِن میں شامل ہیں، جو کہ  دہشت گردی سے متعلق الزامات میں مطلوب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے لارینس بِشنوئی گینگ سمیت گروہ ممبروں سے متعلق سکیورٹی اطلاعات کناڈا کے ساتھ مشترک کی اور کناڈا سے درخواست کی کہ وہ انہیں گرفتار کریں اور قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ کناڈا سرکار نے اب تک اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی ہے، جو کہ تشویش کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پر الزام تراشی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں