بیروت میں بھارتی سفارت خانے، نے بھارتی شہریوں کو یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ خطے میں حالیہ واقعات اور جنگ کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اگلے نوٹس تک لبنان کے سفر سے گریز کریں۔ وہ افراد، جو اس وت بیروت میں مقیم ہیں، ان کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط سے کام لیں اور گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ سفارتخانے نے ان سے ای-میل اور کال کے ذریعے رابطے میں رہنے کیلئے کہا ہے۔
بیروت میں بھارتی سفارتخانے نے 48 گھنٹے میں تیسری ایڈوائیزری جاری کی ہے، جس میں بھارتی باشندوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔ گولان ہائٹس پر مبینہ طور سے حزب اللہ کے ذریعے ایک راکٹ حملے کے بعد کشیدگی میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوگیا ہے۔ اِس حملے میں 12 بچوں کی المناک موت ہوئی ہے۔ جوابی کارروائی میں اسرائیل کی دفاعی فورسز نے جنوبی لبنان میں ایک حملہ کیا، جس میں حزب اللہ کا اعلیٰ رینک کا ایک کمانڈر فواد شُکر ہلاک ہوگیا۔ سفارتی حلقے میں بھی سرگرمیوں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے ساتھ ہی اسرائیل اور لبنان، دونوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک دوسرے کے خلاف شکایات درج کر رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔
Site Admin | August 1, 2024 10:14 PM