نئی دلّی میں جاری کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے چھٹے دن آج پاور لفٹنگ، نشانے بازی اور ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ آرائی دیکھی گئی۔
پاور لفٹنگ میں ریشما مُغل نے 73 کلو گرام زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا۔ وہیں نشانے بازی میں آکاش نے 50 میٹر مکسڈ پسٹل SH-1 زمرے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
پیرا ٹیبل ٹینس میں کوالیفائنگ مقابلوں میں کھلاڑیوں نے میڈل راؤنڈز میں جگہ بنانے کیلئے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔ تمغوں کی فہرست میں ہریانہ پہلے، تمل ناڈو دوسرے اور اترپردیش تیسرے مقام پر فائز ہے۔
Site Admin | March 25, 2025 9:39 PM
نئی دلّی میں جاری کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے چھٹے دن آج پاور لفٹنگ، نشانے بازی اور ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ آرائی دیکھی گئی
