ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 22, 2025 5:10 PM

printer

نئی دلّی میں تین روزہ پوسا کرشی میلہ شروع ہوگیا ، جس میں زرعی شعبے کی نِت نئی ٹیکنالوجی اور انواع و اقسام کے بیجوں کی نمائش کی گئی ہے

آج نئی دلّی میں پُوسا کرشی وِگیان میلہ شروع ہوا۔ اس تین روزہ میلے کا موضوع ہے: ’اُنّت کرشی وِکست بھارت‘۔ کسانوں  کی فلاح و بہبود اور زراعت کے مرکزی وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان نے اس میلے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ سن 2047 تک بھارت کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں زراعت اور کسان ایک اہم کردار ادا کریں گے۔ اس سال کے میلے کی ایک اہم بات زرعی تحقیق کے اس ادارے کی طرف سے وضع کردہ نِت نئی ٹیکنالوجی اور متنوع اقسام ہیں۔ میلے میں جانے والوں کو زرعی تحقیق سے متعلق اس ہندوستانی ادارے، کرشی وِگیان کیندر اور کسانوں کی پیداوار سے متعلق تنظیموں، اسٹارٹ اَپ اور دوسرے زرعی سائنسدانوں کی نئی نئی ٹیکنالوجی اور مصنوعات دیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں