نئی دلّی اور شمالی بھارت کے متعدد علاقوں میں آج صبح چار اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے سے متعلق قومی مرکز NCS کے مطابق زلزلہ صبح پانچ بجکر 36 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز دلّی کے قریب پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح دلّی اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کے بعد لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور احتیاطی اقدامات پر عمل کریں۔×