ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 8, 2024 3:47 PM

printer

نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ بھارت کا مقصد جہاز تیار کرنے والے سرکردہ ملکوں میں شامل ہونا ہے۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہاہے کہ بھارت کا مقصد 2030 تک جہاز تیار کرنے والے سرکردہ 10 ملکوں اور 2047 تک سرکردہ پانچ ملکوں میں شامل ہونا ہے۔ کَل جرمنی میں پائیداری سے متعلق Hamburg کانفرنس میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے وزیر موصوف نے قابل تجدید توانائی اور آلودگی سے پاک جہاز رانی کے عمل میں بھارت کی پیش رفت کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد سے بھارت نے 175 فیصد سے زیادہ کے اضافے کا مشاہدہ کیا ہے۔ 2014 میں بھارت کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت 75 گیگاواٹ تھی، جو اب بڑھ کر 208 گیگاواٹ ہوگئی ہے۔

جناب جوشی نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ 100 سے زیادہ ملکوں کے حمایت یافتہ بین الاقوامی شمسی اتحاد سے شمسی توانائی کے ذریعے آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کی عالمی کوششوں میں بھارت کے قائدانہ رول کی عکاسی ہوتی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں