نئی اور قابلِ تجدید توانائی، صارفین کے امور اور غذا اور عوامی نظامِ تقسیم کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کل مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلعے میں ’اوم کاریشوَر‘ فلوٹنگ شمسی پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔ ’اوم کاریشوَر‘ فلوٹنگ شمسی پروجیکٹ، مدھیہ پردیش کا پہلا اور بھارت کے سب سے بڑے فلوٹنگ شمسی پروجیکٹوں میں سے ایک ہے۔
اس موقع پر توانائی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد پروجیکٹ ہے اور ملک میں کئی مقامات پر اس طرح کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں، اس شعبے میں 90گیگاواٹ کی صلاحیت موجود ہے اور اسے فروغ دینے کے لیے پوری کوشش کی جائے گی۔
جناب جوشی نے بتایا کہ بھارت سرکار نے سال 2030 تک 500 گیگاواٹ اور سال 2047 تک 1800 گیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا نشانہ طے کیا ہے۔