ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 19, 2024 9:45 AM

printer

میڈیکل کالجز اور اسپتالوں کے حکام حفاظتی انتظامات میں اضافہ کریں:گورنرسی وی آنند بوس

مغربی بنگال کے گورنر CV آنند بوس نے ریاست کے سبھی میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں کے حکام کے لئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کالج اور اسپتالوں میں حفاظتی انتظامات میں اضافہ کریں۔ یہ قدم پچھلے ہفتے کولکاتہ کے، سرکاری  RG Karمیڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی وحشیانہ آبروریزی اور قتل کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ گورنر نے اسپتال حکام کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ خاتون ڈاکٹرز اور نیم طبی عملے کو بھرپور حفاظت فراہم کی گئی ہے۔

ایک اور متعلقہ واقعے میں سپریم کورٹ نے RG Kar کیس میں خود اپنے طور پر کارروائی شروع کی ہے۔ بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی قیادت والی تین ججوں کی ایک بینچ کَل اِس معاملے کی سنوائی کرے گی۔

اِس بینچ میں، چیف جسٹس کے علاوہ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مسرا شامل ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں