ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 7, 2024 9:44 PM

printer

میڈیسن میں MicroRNA کی دریافت کیلئے سائنسداں Victor Ambros اور Gary Ruvkun کو نوبل انعام دیا گیا ہے

سال 2024 کے لیے فزیولوجی یا میڈیسن کیلئے نوبیل انعام سائنسداں Victor Ambros اور Gary Ruvkun کو مائیکرو آر این اے کی دریافت اور ٹرانسکرپشن کے بعد کے Gene ریگولیشن میں اس کے کردار کے لیے دیا گیا ہے۔ مائیکرو آر این اے ایک بنیادی اصول ہے جو کہ Gene کی سرگرمی کو منظم کرتا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے سوئیڈن کے اسٹاک ہوم میں واقع تحقیق پر مبنی میڈیکل یونیورسٹی Karolinska انسٹی ٹیوٹ کی نوبل اسمبلی نے کہا کہ ان دونوں سائنسدانوں کی دریافت یہ سمجھنے کے لیے بنیادی طور پر اہم ثابت ہوئی ہے کہ جاندار کیسے نشوونما پاتے ہیں اور کام کرتے ہیں۔ نوبیل انعام کے فاتحین کو 11 لاکھ ڈالر کی رقم دی جائے گی۔ اس سال کا یہ نوبیل انعام 1901 کے بعد سے فزیولوجی یا میڈیسن کے شعبے میں دیا جانے والا 115واں نوبیل انعام ہے۔ 229 نوبیل انعام فاتحین میں خواتین صرف 13 ہیں۔فزکس کیلئے کے نوبیل انعام 2024 کا اعلان کل کیا جائے گا، اس کے بعد بدھ کے روز کیمسٹری کا انعام دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں