میٹرو شہروں میں کمرشیل رسوئی گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں 62 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج سے نافذ العمل ترمیم شدہ قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ دِلی میں 19کلو گرام کمرشیل LPG سلنڈر کی خوردہ قیمت 1740 روپے سے بڑھا کر1802روپے کردی گئی ہے۔ پانچ کلو گرام FTL سلنڈروں کی قیمتوں میں بھی 15 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وہیں 14.2 کلو گرام سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ لگاتار چوتھے مہینے تیل مارکیٹنگ کی کمپنیوں نے 19 کلو گرام کمرشیل LPG کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
Site Admin | November 1, 2024 3:06 PM