سوشل میڈیا کی اہم کمپنی Meta کو عالمی سطح پر رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے سبب صارفین اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے میں قاصر رہے۔ ہزاروں صارفین کی جانب سے آج صبح فیس بُک، انسٹاگرام، میسینجر اور وہاٹس ایپ تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری پیش آنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ Meta نے ایکس پر سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر رکاوٹ پیدا ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ ایک تکنیکی مسئلے کی وجہ سے یہ دشواری ہورہی ہے۔ اُس نے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ وہ اِس مسئلے کو حل کرنے اور جلد از جلد سروس کو بحال کرنے کیلئے مستعدی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
Site Admin | December 12, 2024 9:43 AM
میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس وہاٹس ایپ، فیس بُک اور انسٹاگرام کو پوری دنیا میں بڑیے پیمانے پر دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے
