میزورم میں ولیج کاؤنسل اور مقامی بلدیاتی اداروں کے ممبران کو منتخب کرنے کیلئے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ 544 ولیج کاؤنسل اور 111 مقامی بلدیاتی اداروں کیلئے 9 ضلعوں میں پولنگ جاری ہے۔ خود مختار ضلع کونسل کے تحت آنے والے Lawngtlai اور Siaha اضلاع میں ووٹ نہیں ڈالے جا رہے ہیں۔ ولیج کونسل کے چناؤ میں چار لاکھ 37 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، جبکہ مقامی بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں 2 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ ووٹرس اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے ریاستی انتخابی کمشنر ڈاکٹر ایچ Lalthlangliana نے کہا ہے کہ ووٹنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹوں کی گنتی، آج شام 7 بجے سے شروع ہوجائے گی۔ x
Site Admin | February 12, 2025 9:32 AM | Mizoram Elections
میزورم میں ولیج کاؤنسل اور مقامی بلدیاتی اداروں کے ممبران کو منتخب کرنے کیلئے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
