میزورم میں، شمال مشرقی خطّے کی ترقی DoNER کے مرکزی وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ دہائی میں شمال مشرقی خطّے میں زبردست ترقی ہوئی ہے۔ آج Aizawl میں میڈیا کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ NDA حکومت نے شمال مشرق کی کایا پلٹ کر کے، اسے بھارتی معیشت کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرنے والا خطّہ بنانے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطّہ، سبھی جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے بھارتی برِ صغیر میں داخل ہونے کا مقام ہے، اس لیے شمال مشرق کو، بھارت کی ترقی کے محرکات میں ایک اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج شمال مشرق میں 17 ہوائی اڈّے ہیں اور مستقبل قریب میں خطّے کی سبھی ریاستوں کو ریلویز کے ذریعہ مربوط کر دیا جائے گا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ میزورم میں، سیاحت، جنگلی حیات، کھیل کود، بانس، باغبانی اور زراعت، پن بجلی، ٹیلی کام اور دیگر بہت سے شعبوں میں زبردست ترقی کے امکانات موجود ہیں۔ وہ DoNER کی اسکیموں کے، ریاست میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کی غرض سے، آج ایک روزہ دورے پر Aizawl پہنچے ہیں۔
Site Admin | November 14, 2024 9:37 PM