ریاست میں یہ تہوار دو دن منایا جاتا ہے۔ یہاں دوسرے دن دعوتوں اور پارٹیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ میزورم، کرسمس تہوار کو مذہبی عقیدت اور روایتی جوش و خروش سے منانے کیلئے جاناتا ہے۔
میزورم میں دسمبر ماہ ہمیشہ سے ہی خصوصی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ دسمبر شروع ہوتے ہی لوگوں میں تہوار کا جذبہ بڑھتا جاتا ہے۔ گرجا گھروں کو نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے اور پہاڑی ریاست کا گوشہ گوشہ کرسمس کے موقع پر گائے جانے والے خوشی کے گیتوں سے گونج اٹھتا ہے۔ گاؤوں، شہر اور دفاتر کرسمس کے خصوصی درخت سے سجائے جاتے ہیں۔ اس دوران گرجا گھروں سے وابستہ اداروں، غیر سرکاری تنظیموں جیسے YMA اور لوگوں نے غریب و ضرورتمندوں میں تحائف تقسیم کیے۔
گورنر ڈاکٹر ہری بابو کم بھم پتی اور وزیر اعلیٰ Lalduhma نے مختلف یتیم خانوں اور دیکھ بھال کے مراکز کیلئے عطیہ دینے کے عمل میں ریاست کے لوگوں کی قیادت کی۔
کرسمس، امن و یکجہتی کے جذبے کو اپنانے اور مدد کرنے کی علامتی ہے۔